مقبوضہ جموں کشمیر میں راکٹ فائر، وادی میں سائرن بجنا شروع، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بھارتی میڈیا کا دعویٰ
سری نگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ جمعرات کی رات جموں کے مختلف علاقوں، بشمول ایئر اسٹرپ، کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
ایئر ریڈ سائرن کی آوازیں
حملوں کے بعد علاقے میں ایئر ریڈ سائرن بجائے گئے۔ دوسری جانب، بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، جموں کے علاقے اکھنور میں بھی سائرن کی آوازیں سنی گئیں، جس کی وجہ سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔