پاکستان میں ایسے نوجوان ہیں جو موت سے محبت کرتے ہیں، پاک بھارت کشیدگی پر رضوان کا بیان

محمد رضوان کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بیان سامنے آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ پی ٹی آئی قیادت کیخلاف درج
سوشل میڈیا پر جاری بیان
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہم نے اللہ تعالیٰ کے پاک کلام سے یہ سیکھا ہے کہ جنگ نہ کرو لیکن اگر تم پر جنگ مسلط کر دی جائے تو پھر پیچھے نہ ہٹو۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کے خلاف ایک اور شہر میں مقدمہ درج
پاکستان کی صورتحال
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک طویل عرصے سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے، ہماری نسلیں گولیوں کی تڑتڑاہٹ اور دھماکوں کی گونج سن کر بڑی ہوئی ہیں، اس مٹی میں شہیدوں کا لہو شامل ہے اور یہاں آج بھی ایسے نوجوان زندہ ہیں جو موت سے ویسے ہی محبت کرتے ہیں جیسے کچھ لوگ زندگی سے کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کتنے مظاہرین گرفتار ہوئے، افغان شہری کتنے تھے، کتنی گاڑیاں پکڑیں گئیں؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
قوم کی طاقت
ان کا کہنا تھا کہ ایسی قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، ان پر مسلط کی گئی ہر جنگ انہیں مزید جوڑتی ہے، جگاتی ہے اور مضبوط بناتی ہے۔
حوصلہ اور یقین
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ یہ پیغام ان سب کے لیے ہے جو سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہم نے حوصلہ رکھنا ہے، یقین رکھنا ہے، نہ ظلم کرنا ہے نہ ظلم سہنا ہے۔