بھارتی میڈیا پر پاکستانی ایف16 گرانے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں : سیکیورٹی ذرائع
بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبریں
لاہور (طیبہ بخاری سے) سیکیورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا پر پاکستانی ایف 16 گرانے کی خبر کو سفید جھوٹ اور فیک نیوز قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پچھلے 12 سالوں میں خیبرپختونخوا کو منفی مہم کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کیا گیا، اور صوبائی حکومت کو مخصوص مفادات کے لیے استعمال کیا گیا، ایمل ولی خان
بھارت کی بوکھلاہٹ
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ آج ہیروپ ڈرون حملوں کی ناکامی کے بعد بھارت مزید بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے۔ ناکامی در ناکامی نے بھارت کو مکمل طور پر ماؤف اور کنفیوز کر دیا ہے۔ اِسی گھبراہٹ میں بھارت اب راجستھان، پٹھان کوٹ اور مقبوضہ کشمیر میں خیالی حملے میڈیا کے ذریعے کر کے پاکستان کے خلاف اگلی جارحیت کا جواز بنانا چاہتا ہے۔
پاکستانی افواج کی تیاری
سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی کہا کہ افواج پاکستان بھارت کے تمام ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔








