شاہینوں نے 5 جہاز گرادیئے، اب سوگ میں بھارت کو پائلٹ نہیں مل رہے۔
پاکستان کی سیکورٹی صورتحال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیکیوٹی صورتحال کا سامنا ہے، بہادر شاہینوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، شاہینوں نے 5 بھارتی جہاز گرادیئے، اب سوگ میں بھارت کو پائلٹ نہیں مل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہیڈ خانکی میں تاریخ میں پہلی مرتبہ 10 لاکھ کیوسک سے بڑا پانی کا ریلہ، ہیڈ قادرآباد میں پانی نکالنا بڑا چیلنج، شگاف ڈالنے کی تیاری
ترقیاتی منصوبے اور روزگار
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ میں ایسے منصوبوں کو ترجیح دے رہے ہیں جن سے روزگار بڑھے، ایسے ترقیاتی منصوبے لا رہے ہیں جن سے 1 لاکھ 20 ہزار روزگار پیدا ہوں گے۔ ترقیاتی منصوبے اب عالمی شراکت داروں نہیں پاکستان کی ترجیح کے مطابق ہوں گے، صوبے اب وفاق سے زیادہ امیر ہیں، 60 فیصد وسائل صوبوں کے پاس ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فرانس میں ضبط کی گئی بلوچستان کی نوادرات پاکستان کو واپس مل گئیں
بھاشا اور داسو ڈیم کی لاگت
’’جنگ‘‘ کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ بھاشا ڈیم کی لاگت 480 ارب سے بڑھ کر 1500 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے، داسو پن بجلی منصوبے کی لاگت 500 سے بڑھ کر 1700 ارب روپے ہوگئی۔ نیلم جہلم پن بجلی منصوبے میں بہت بے قاعدگیاں ہوئیں۔ نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ جلد بازی میں شروع کیا گیا، منصوبے میں خرابی سے متعلق عالمی ماہرین کی رپورٹ کا انتظار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسیٰ خیل، کوئٹہ میں فائرنگ کے تبادے میں مبینہ 4 دہشتگرد ہلاک
بجٹ اور سست رفتار منصوبے
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش ہوگا، قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 26 یا 27 مئی کو متوقع ہے۔ پی ایس ڈی پی کے 200 کے قریب سست رفتار منصوبے ختم کر دیں گے۔
واپڈا کی چیئرمینی کے حوالے سے رائے
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ میری نظر میں چیئرمین واپڈا سویلین ہونا چاہیے، میری نظر میں تو چیئرمین واپڈا ہائیڈرالوجی ایکسپرٹ ہونا چاہیے۔








