بھارت کا پاکستانی پائلٹ پکڑنے کا دعویٰ ، پاکستان کی تردید

بھارتی میڈیا کا جھوٹا پراپیگنڈہ
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف جھوٹے پراپیگنڈے کا سلسلہ جاری ہے۔ پہلے ایف 16 اور جے ایف 17 گرانے کے دعوے کیے گئے، اب ایک پاکستانی پائلٹ پکڑنے کا جھوٹ گھڑا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازم میاں بیوی کا بیٹا چین کا امیر ترین شخص کیسے بنا؟
برکھا دت کا دعوی
بھارت سے تعلق رکھنے والی خاتون صحافی برکھا دت نے دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا "ایک پاکستانی پائلٹ بھارت کی تحویل میں ہے، مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بھارت نے پاکستان کی جانب سے جموں، پٹھان کوٹ، اُدھم پور، سرینگر، آر ایس پورہ اور جیسلمیر پر کیے گئے کئی میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا ہے - تمام حملے ناکام بنا دیے گئے ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی پر پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع
پاکستان کا جواب
دوسری جانب، پاکستان نے ایسے دعووں کی تردید کی ہے۔’’ایکس‘‘ پر جاری اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا "بھارت کی جانب سے ایف6 اور جے ایف7 طیارے گرانے کے بے بنیاد اور جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ جھوٹی اور من گھڑت کہانیاں آپ کو کہیں نہیں لے جائیں گی۔ ایسے غلط دعوے صرف آپ کی مایوسی کو ظاہر کرتے ہیں۔ ان دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد اور رد کیا جاتا ہے۔"
اہم سوال
سوچنے کی بات ہے کہ جب پاکستان کا کوئی طیارہ گرا ہی نہیں تو پھر پائلٹ کو کیسے پکڑا جا سکتا ہے؟