بھارتی میڈیا نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی جعلی اے آئی ویڈیو چلا کر سب سے بڑی فیک نیوز دے دی

بھارتی میڈیا کا جھوٹا پراپیگنڈہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف مسلسل جھوٹے پروپیگنڈے کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں جن کی پاکستانی حکام نے تردید کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد، تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی اور سعید آفریدی گرفتار
حملوں کی جعلی خبریں
بھارتی میڈیا نے گزشتہ رات پاکستان کی جانب سے امرتسر اور مقبوضہ کشمیر پر حملوں کی جھوٹی خبریں نشر کیں۔ ان کا مقصد کشمیریوں اور سکھ برادری کو پاکستان کے خلاف کرنے کی کوشش کرنا تھا۔ پاکستان نے ان جھوٹی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ڈرون جنگ کا آغاز ہوچکا، بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں کس کے ڈرون نظام کو بہتر قرار دیا؟
پاکستانی عوام کی آگاہی
ساتھ ہی پاکستانی عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بھارتی میڈیا کے کسی بھی فریب کا شکار نہ ہوں۔
آئی ایس پی آر کی وضاحت
اب بھارتی میڈیا نے جھوٹے پراپیگنڈے میں حدیں پار کر دی ہیں اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی اے آئی ویڈیو چلا دی ہے۔ اس ویڈیو میں یہ جھوٹا دعویٰ کیا گیا کہ بھارت نے پاکستان کے دو جے ایف 17 اور ایک ایف 16 طیارے مار گرائے ہیں۔