رافیل کا تباہ ہونا شدید شرمندگی اور دھچکا ہے، فرانسیسی اخبار نے بھارتی فضائیہ کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا

بھارتی فضائیہ کی کارکردگی پر سوالات
لاہور (خصوصی رپورٹ) معروف فرانسیسی اخبار نے بھارتی فضائیہ کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ورکنگ ویمن کیلئے ہاسٹل بنانے کا فیصلہ
چوٹ اور شرمندگی کی حقیقت
تفصیلات کے مطابق معروف فرانسیسی اخبار ’’لی مونڈے ‘‘نے جھوٹ اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا۔ اخبار نے لکھا کہ "پاکستان میں فوجی آپریشن نے بھارتی فضائیہ کی کمزوریوں کو ظاہر کردیا ہے، بھارت کے لڑاکا طیاروں بالخصوص رافیل کا تباہ ہونا بھارتی فضائیہ کیلئے شدید شرمندگی اور دھچکا ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے پاس بہت پانی ہے، ہمیں اس کا استعمال بہتر بنانا ہوگا: ہارون اختر
بھارتی طیاروں کا نقصان
فرانسیسی اخبار نے مزید لکھا کہ "بھارت نے کم از کم 3 لڑاکا طیاروں کے نقصان کو تسلیم کر لیا ہے، پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے بھارتی لڑاکا طیاروں میں رافیل بھی شامل ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے فرانس کی خبر رساں ایجنسی کو طیاروں کی تباہی کے حوالے سے تصدیق کی ہے۔ بھارت نے اپنی فضائیہ کی استعداد بڑھانے کیلئے 2016ء میں 36 رافیل طیارے تقریباً 8 ارب یورو میں خریدے تھے۔ دسمبر 2024 میں بھارت کے آڈیٹر جنرل کی ایک رپورٹ میں بھارتی فضائیہ کے تکنیکی مسائل اور تربیت پر سنگین سوالات اٹھائے گئے تھے۔"
یہ بھی پڑھیں: احتجاج کے باعث کاٹھور سپرہائی وے ٹریفک کیلئے بند، ملک بھر کو سامان کی ترسیل رک گئی
پنجاب میں جنگی تجربات
فرانسیسی اخبار نے یہ بھی لکھا کہ "پاکستانی فضائیہ کے پاس 15 سال انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں کی وجہ سے جنگی آپریشنز کا بھارت سے زیادہ تجربہ ہے، پاکستان کے پاس جدید فرانسیسی اور چینی ساختہ لڑاکا طیارے بھارت کے مقابلے کیلئے موجود ہیں۔"
بین الاقوامی میڈیا کی رائے
دفاعی ماہرین نے اس حوالے سے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ کی نااہلی اور بزدلانہ حملے اور شرمندگی پر بین الاقوامی میڈیا نے بھی مہر ثبت کردی ہے۔