مودی کے جنگی جنون کے خلاف بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں، ارب پتی ہرش گوئینکا نے خبردار کردیا

مودی کے جنگی جنون کی مخالفت!
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مودی کے جنگی جنون کے خلاف بھارت کے اندر سے ہی آوازیں اٹھنے لگی ہیں اور بڑی بڑی کاروباری شخصیات حالیہ کشیدگی کے خلاف آوازیں اٹھانے لگی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی مواد کی وجہ سے پانچ برس میں 13 لاکھ یو آر ایل بلاک کئے گئے:پی ٹی اے کا دعویٰ
ہرش گوئینکا کا انتباہ
ممبئی کے آر پی جی گروپ کے چیئرمین اور ارب پتی کاروباری شخصیت ہرش گوئینکا نے لوگوں کو جنگ کے خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوتا ہے تو معاشی جھٹکوں کیلئے تیار رہنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: قائداعظمؒ کا قول: ہندو تقسیم ہند کے خلاف اس لیے تھا کہ مسلمان اُن کے اختیار سے باہر ہو جائیں گے، ان کی تجارت فیل ہو جائے گی
ہرش گوئینکا کا پس منظر
ہرش گوئینکا ایک کامیاب کاروباری شخصیت ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت تین ارب ستر کروڑ ڈالر سے زیادہ ہے۔ ان کے آر پی جی گروپ میں 15 سے زیادہ کمپنیاں ہیں جن کا ٹرن اوور چار ارب 70 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہے۔ ہرش اس گروپ کے 1988 سے چیئرمین ہیں۔
کشیدگی کے ممکنہ اثرات
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں خبردار کرتے ہوئے مزید کہا کہ کشیدگی کی صورت میں روپے کی قیمت میں گراوٹ آئے گی، غیر ملکی سرمایہ کار محفوظ پناہ گاہوں کی طرف بھاگ جائیں گے، تیل کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں، دفاعی اخراجات میں اضافہ ہوگا اور انفرا سٹرکچر پیچھے رہ جائے گا، مارکیٹس سکڑ جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگیں معیشتوں کو کمزور کرتی ہیں، یہ فاتح ملکوں کی معیشت پر بھی اثر انداز ہوتی ہیں۔