پانڈو اور حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی

بلا اشتعال فائرنگ کی رپورٹ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پانڈو سیکٹر اور حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے بعد پاکستان کی افواج نے مؤثر جوابی کارروائی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سے لاہور پہنچی پرواز شدید طوفان کے باعث خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی
پاک فوج کی جوابی کارروائی
’’جنگ‘‘ نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر پانڈو سیکٹر میں واقع بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹرز تباہ کر دیا۔ بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹرز نانگاٹک کو گولہ باری سے شدید نقصان پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کاملا ہیرس انتخابی نتائج سے شدید مایوس، حامیوں سے خطاب نہ کرنے کا فیصلہ
حاجی پیر سیکٹر میں کارروائی
حاجی پیر سیکٹر میں بھی پاکستان نے بھارتی فوج کے خلاف مؤثر جوابی کارروائی کی، پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج کی جھنڈا زیارت پوسٹ کو تباہ کر دیا۔
ماضی میں بھی نقصانات
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے بھی پاک فوج کی مؤثر کارروائی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ اس سے قبل بھی مؤثر جوابی کارروائی پر بھارت کو کئی چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈا لہرانا پڑا ہے۔