ترک صدر کی بھارتی حملے میں شہادتوں پر تعزیت، پہلگام واقعے پر پاکستانی موقف کی تائید

رجب طیب اردوان کی پاکستان سے تعزیت
انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے بھارت کے بزدلانہ میزائل حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کے معاملے پر پاکستان سے تعزیت کی ہے۔ انہوں نے پہلگام حملے پر پاکستانی موقف کی تائید بھی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں روڈ سیفٹی کو مزید بہتر بنا رہے ہیں تاکہ کسی کے گھر کا چراغ نہ بجھے:مریم نواز
کشیدگی پر تشویش
ترک صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا "ہمیں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافے پر تشویش ہے، جس میں میزائل حملوں کے نتیجے میں بہت سے شہریوں کی شہادتیں ہوئی ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی ترک صدر سے ملاقات: مشترکہ منصوبوں، سرمایہ کاری کے ذریعے اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور
شہداء کے لئے دعا
ان کا کہنا تھا "ہم حملوں میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والے اپنے بھائیوں کے لیے اللہ تعالیٰ سے رحمت اور ایک بار پھر برادر پاکستانی عوام اور ریاست سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے پر خامنہ ای کا ردعمل بھی آگیا
پاکستان کے موقف کی تائید
انہوں نے پہلگام واقعے پر پاکستان کے موقف کی تائید کی اور کہا "کل ہماری وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ایک اہم ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ ہم جموں و کشمیر میں ہونے والے گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی تحقیقات کرانے کی تجویز کو قابل قدر سمجھتے ہیں۔"
ترکی کی کوششیں
رجب طیب اردوان کا کہنا تھا "ہم ترکی کے طور پر، ان لوگوں کے باوجود جو آگ پر تیل ڈال رہے ہیں، ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ حالات ناقابل واپسی نہ ہوں، کشیدگی کم ہو اور مذاکرات کے راستے کھلیں۔"