پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ ہوگئی تو دنیا کا کیا منظر ہو گا؟ سائنسی تحقیق جسے پڑھ کر امریکہ اور یورپ میں رہنے والوں کو بھی پسینے آجائیں گے۔

ایٹمی جنگ کا خطرہ

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی جریدے "سائنس ایڈوانسز" میں شائع ہونے والی 2019 کی ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑتی ہے تو یہ صرف خطے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے.

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا جنوبی وزیرستان آپریشن میں 4 بہادر جوانوں کی شہادت پر خراج عقیدت

جوہری ہتھیاروں کی تعداد

تحقیق میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے پاس مجموعی طور پر 400 سے 500 جوہری ہتھیار موجود ہیں جن کی شدت 15 سے 100 کلوٹن تک ہے. اس ممکنہ جنگ کے نتیجے میں صرف ایک ہفتے میں 5 سے 12.5 کروڑ انسان ہلاک ہو سکتے ہیں، جو دوسری عالمی جنگ میں ہونے والی ہلاکتوں سے بھی زیادہ ہے.

یہ بھی پڑھیں: 16 اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی متوقع؟ جانیے

ماحولیاتی اثرات

رپورٹ کے مطابق جنگ کے دوران چھوٹے اور بڑے ایٹمی حملوں سے بڑے پیمانے پر آگ بھڑکے گی جس سے زمین کے ماحول میں 1 کروڑ 60 لاکھ سے 3 کروڑ 60 لاکھ ٹن سیاہ دھواں شامل ہوگا. یہ دھواں سورج کی روشنی کو 20 سے 35 فیصد تک روک دے گا، جس سے درجہ حرارت 2 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہو جائے گا.

عالمی قحط کا خطرہ

اس ماحولیاتی تبدیلی کے نتیجے میں عالمی سطح پر زرعی پیداوار آدھی رہ جائے گی، جو ایک دہائی تک جاری رہنے والے عالمی قحط کا باعث بن سکتی ہے.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...