کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال

کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فریال محمود کی مختصر لباس میں بولڈ ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
بندش کا دورانیہ
کراچی ائیرپورٹ کو فلائٹ آپریشن کے لیے جمعرات کی رات 12 بجے تک بند کیا گیا تھا جو اب فوری طور پر بحال ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں ہلاک
لاہور کی فضائی حدود میں تبدیلیاں
دوسری جانب لاہور کی فضائی حدود میں بند کیے گئے روٹس پر بھی فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی اے اے نے جمعرات کی صبح لاہور کی فضائی حدود میں متعدد فضائی روٹس بند کر دیے تھے۔
دیگر ائیرپورٹس کی صورتحال
ائیر پورٹس اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر تمام بڑے ائیرپورٹس فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔