پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ

پی ایس ایل سیزن 10 کا متحدہ عرب امارات میں منتقل ہونا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کو یو اے ای میں شفت کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایونٹ کے بقیہ 8 میچز کو متحدہ عرب امارات منتقل کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Several Migrants Drown at Sea While Attempting to Reach England from France
نئی میچز کی تاریخوں کا اعلان
پی سی بی کے مطابق ان 8 میچز کو ری شیڈول کرکے ان کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز دبئی میں ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی دستیاب فلائٹس سے غیر ملکی پلیئرز دبئی روانہ ہوں گے، لیگ کے شیڈول میں 6 سے 7 روز کا فرق آسکتا ہے۔
لیگ کی تکمیل کا عزم
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ لیگ کو اس ماہ میں ہی مکمل کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل جارحیت اور دراندازی کے باعث جمعرات کو راولپنڈی میں ہونے والا کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ منسوخ کردیا گیا تھا۔