پاکستانی پائلٹ کو گرفتار کرنے کا جھوٹا دعویٰ کرنے والی بھارتی معروف صحافی کو حامد میر کا کرارا جواب

بھارت کی ناکامی اور جھوٹا پراپیگنڈا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کو آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں زبردست ناکامی برداشت نہیں ہو رہی اور اب ہتھیاروں کی لڑائی ہارنے کے بعد جھوٹ پھیلانا شروع کر دیا ہے، جس میں بھارت کے بڑے بڑے نامور صحافی بھی پیش پیش ہیں۔ لیکن پاکستانی صحافی بھی شاندار انداز میں جھوٹے بھارتی پراپیگنڈے کو بے نقاب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اپنے پانی کے تحفظ کے لیے جوہری ہتھیار استعمال کرسکتا ہے، تجزیہ کاروں نے خبردار کردیا
برکھا دت کا جھوٹا دعویٰ
تفصیلات کے مطابق بھارت کی معروف خاتون صحافی برکھا دت نے سابقہ ٹویٹر (موجودہ ایکس) پر بیان جاری کرتے ہوئے جھوٹ بولا کہ 'ایک پاکستانی پائلٹ کو بھارت نے حراست میں لیا ہے، مزید تفصیلات آ رہی ہیں'۔ ان کے اس جھوٹ پر صرف ہنسا ہی جا سکتا ہے، بھارت اپنے جدید رافیل طیاروں کا ملبہ اٹھا کر ہوش و حواس کھو بیٹھا ہے اور مودی حکومت عوام میں اپنی بچی کچی عزت بنانے کے لیے جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے انتظامی معاملات میں سیاسی مداخلت نے گورننس کے بڑے سنجیدہ مسائل پیدا کیے، اب تو افسر شاہی واضح سیاسی دھڑوں میں بٹ چکی ہے۔
حامد میر کا جوابی ردعمل
سینئر صحافی حامد میر نے برکھا دت کو ٹویٹر پر آئینہ دکھاتے ہوئے مرزا غالب کا مشہور زمانہ شعر کا سہارا لیتے ہوئے اپنے انداز میں جواب دیا، حامد میر نے کہا کہ، 'دل کے خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچھا ہے'۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی وضاحت
گزشتہ روز بھارت کے جھوٹے پراپیگنڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اگر پاکستان بھارت پر حملہ کرے گا تو اسے بتانے کے لیے بھارتی میڈیا کی ضرورت نہیں ہو گی، بلکہ پوری دنیا بتائے گی کہ پاکستان نے حملہ کر دیا ہے اور اس کی گونج بھی سنائی دے گی۔