پاکستان نے بھارت کے مزید 6 ڈرونز تباہ کر دیئے : سیکیورٹی ذرائع

پاکستان کی مسلح افواج کی بڑی کاروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی مسلح افواج نے وہاڑی، پاکپتن اور اوکاڑہ میں اسرائیلی ساختہ بھارت کے مزید 6 ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔
بھارت کے ڈرونز کی تعداد
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کے اب تک مجموعی طور پر 35 ڈرونز مار گرائے ہیں۔ حالیہ کارروائی میں چھ ڈرونز کو مختلف تین شہروں میں تباہ کیا گیا ہے۔ اوکاڑہ میں 4، پاکپتن اور وہاڑی میں ایک ایک ڈرون کو تباہ کیا گیا ہے۔