پاک بھارت کشیدگی، اندرون و بیرون ملک 300 پروازیں متاثر

کشیدہ حالات میں پروازوں پر اثرات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت میں کشیدہ حالات کے باعث اندرون اور بیرون ملک 48 گھنٹوں کے دوران 300 سے زائد پروازیں متاثر ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کے پانی پر کسی کو ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے: آغا سراج درانی
فضائی حدود میں مشکلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق، فضائی حدود استعمال کرنے والی ایک ہزار سے زائد پروازیں گزشتہ کئی روز سے پاکستانی حدود میں بھارت کی جانب سے داخل نہیں ہو سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک سوزوکی نے لاہور میں بائیو فیول پلانٹ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا، کار مالکان کے لیے پٹرول کا انتہائی سستا متبادل
پاکستانی ایوی ایشن کے اقدامات
پاکستانی سول ایوی ایشن کی جانب سے کشیدگی کے باوجود لاہور، کراچی، اسلام آباد اور سیالکوٹ کے کچھ فضائی روٹس کو بحال رکھا گیا۔
غیر ملکی ایئر لائنز کی مشکلات
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ غیر ملکی فضائی کمپنیوں کو اضافی ایندھن کی مد میں بھی کروڑوں ڈالر کا بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ مسافر طیارے بھارتی فضائی حدود میں کئی کئی گھنٹے اضافی سفر کر کے یو اے ای، یورپ، امریکہ اور برطانیہ پہنچ سکے۔