بھارت کی ایل او سی پر جارحیت، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، متعدد چیک پوسٹیں تباہ

پاک فوج کا مؤثر جواب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر امجد ملک کی صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری سے ملاقات ،میڈیا کے طالبعلموں کیلیے اہم اعلان کر دیا
چیک پوسٹس کی تباہی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کیلر سیکٹر میں ڈوبہ مور پوسٹ، بٹالین ہیڈ کوارٹر سوجی اور پیر کانتھی سیکٹر میں جبار اینڈ ترکھیاں کمپلیکس مکمل تباہ کر دیا گیا جبکہ ان پوسٹوں کی تباہی سے بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کی موثر جوابی کارروائیوں سے کئی بھارتی چیک پوسٹ تباہ ہوچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی: پاکستان میں کھیلنے سے متعلق بھارتی کپتان کا ردعمل سامنے آگیا
شیلنگ کے نتیجے میں زخمی افراد
علاوہ ازیں ایل او سی کے قریبی علاقوں میں بھارت کیجانب سے کی گئی شیلنگ میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں، پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جھنڈا زیارت پوسٹ تباہ کردی۔
راولاکوٹ میں ہجیرہ میں بھارتی شیلنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے جبکہ پلیارنی کالونی میں بھی بھارتی فوج کی گولہ باری سے ایک شخص زخمی ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: سکھس فار جسٹس (SFJ) کا بھارتی پنجاب کے نام ویڈیو پیغام جاری، جنگ نہ لڑنے کے لیے کیا نعرہ لگا دیا؟ دیکھیے
مؤثر جوابی کارروائی
حاجی پیر سیکٹر میں پاکستان نے بھارتی فوج کے خلاف مؤثر جوابی کارروائی کی، پاک فوج نے بھارتی فوج کی جھنڈا زیارت پوسٹ کو تباہ کردیا، جھنڈا زیارت پوسٹ کی تباہی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی آل پارٹیز کانفرنس میں غیرموجودگی: اہم انکشافات
مزید چیک پوسٹوں کی تباہی
بعدازاں لائن آف کنٹرول پر پاکستان نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کی 3 مزید پوسٹیں تباہ کر دیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کیلر سیکٹر میں دشمن کی مہیری پوسٹ خالصہ ٹاپ جبکہ رکھ چکری سیکٹر میں دنا ٹاپ اور ماؤنڈ پوسٹ کو پاک فوج نے تباہ کر دیا، پاک فوج کے تازہ ترین حملوں میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
پانڈو سیکٹر میں بھی پاکستان نے بھارتی فوج کےخلاف مؤثر جوابی کارروائی کی، پاک فوج نے بلااشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹر تباہ کردیا۔
کواڈ کاپٹر کا خاتمہ
سکیورٹی ذرائع کے مطابق باغسر میں پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، کواڈ کاپٹر کو صبح 3:15 پر نشانہ بنایا گیا تھا。