مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شبیر اقبال کی شاندار برتری، 11ویں جے اے زمان میموریل اوپن گالف چیمپئن شپ کا فیصلہ کن مرحلہ آج ہوگا
بارش اور ژالہ باری کا امکان
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق آج کشمیر، شمال اورمشرقی پنجاب، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان، جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پرتیز ہواؤں ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں حملہ کرے گا، انٹرنیشنل میڈیا کی تہلکہ خیز رپورٹ
انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصانات
محکمہ موسمیات نے اپنے انتباہ میں کہا ہے کہ آج سے 12مئی کے دوران آندھی،جھکڑ، ژالہ باری،گرج چمک اور موسلادھار بارش کی وجہ سے کمزور انفرا سٹرکچر (بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،ڈی جی آئی ایس پی آر آج شام پریس کانفرنس کریں گے
اسلام آباد اور گرد و نواح کی صورتحال
اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دادا انبالہ اور پانی پت کے اسکولوں میں پڑھا چکے تھے، مردان خانے میں ملنے والوں کا تانتا بندھا رہتا جن میں ہندو، سکھ، مسیحی اور نچلی ذاتوں کے لوگ شامل تھے۔
مری اور دیگر علاقوں میں بارش
مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، جھنگ، ملتان، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے لیہ میں سولر پاور پلانٹ کی تنصیب کا فیصلہ کر لیا
خیبرپختونخوا کی صورتحال
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، شانگلہ، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، باجوڑ، صوابی، مردان، چارسدہ، خیبر، کرک، لکی مروت، بنوں، کوہاٹ، ہنگو، وزیرستان اور کرم میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں احتجاج کرنے والے اساتذہ کو معطل کرنے پر عظمیٰ بخاری کا رد عمل آ گیا
بلوچستان کے حالات
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، چمن، زیارت، بارکھان، کوہلو، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، موسیٰ خیل، خضدار، قلات، خاران، لسبیلہ اور پنجگور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جن لاپتہ افراد کی گمشدگی کے مقدمات درج ہو چکے پولیس رپورٹس پیش کرے،سندھ ہائیکورٹ
سندھ میں موسمی تبدیلیاں
سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ عمر کوٹ، تھرپارکر، سکھر، لاڑکانہ، دادو اور میرپور خاص میں چند مقامات پر تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان اور کشمیر کی صورتحال
گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔