ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز پیغامات پر خاتون سرکاری افسر گرفتار

خاتون سرکاری افسر کی گرفتاری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز پیغامات پھیلانے پر خاتون سرکاری افسر کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: باڈی شیم کرنے پر کرشمہ تنا آگ بگولہ ‘ سوشل میڈیا انفلوئنسر کو کرارا جواب دیدیا
اینٹی سائبر کرائم ایجنسی کی کارروائی
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نیشنل سائبرکرائم ایجنسی نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز پیغامات پھیلانے والی خاتون سرکاری افسر کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی طیارہ حادثے سے ایک ہفتہ قبل کی گئی بھارتی نجومی کی پیشگوئی نے ہنگامہ برپا کر دیا
الزامات اور قانونی کارروائی
حکام کے مطابق خاتون پر پاک بھارت کشیدگی میں ریاستی ادارے کے خلاف پیغامات پھیلانے کا الزام ہے۔ اس کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
مقدمے کی تفصیلات
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ خاتون نے قومی اداروں کے خلاف عوام کے جذبات بھڑکانے کی کوشش کی۔
گرفتاری کے شواہد
درج مقدمے کے مطابق خاتون کو لاہور سے گرفتار کیا گیا جب کہ موبائل فون سے شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں۔