پاک فوج نے ابتک بھارت کے 77 ڈرونز گرا دیئے، سکیورٹی ذرائع

پاک فوج کی جانب سے بھارتی ڈرونز کی تباہی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج نے ابتک بھارت کے 77 ڈرونز گرا دیئے۔
ڈرونز کی تفصیلات
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک افواج پاکستان نے بھارت کے کل 77 ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 8 مئی کی شام تک 29 بھارتی ڈرونز کو مار گرایا گیا جبکہ کل رات سے آج دن تک مزید 48 ڈرونز تباہ کر دئیے گئے۔
پاک فوج کا جواب
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔