میں نے ایئر شو میں جے 10 طیارے پر توجہ نہیں دی تھی لیکن حقیقی معرکہ آرائی پر اس کی طاقت کا اندازہ ہوا کہ ۔ ۔ ۔” چینی صحافی نے ویڈیو شیئر کردی

پاکستان کے طیاروں کی کامیابی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کے نتیجے میں بھارت اپنے ہی طیارے تباہ کروا بیٹھا ہے۔ اس صورتحال کے بعد دنیا بھر میں پاکستانی طیاروں اور ان طیاروں کو اڑانے والے شاہینوں کی دھوم مچی ہوئی ہے۔ حال ہی میں ایک چینی صحافی نے بھی اس بارے میں ویڈیو شیئر کی ہے۔
چینی صحافی کا تبصرہ
چینی صحافی لی ژین نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "گزشتہ سال ژوہائی ایئر شو میں جے 10 مرکز نگاہ نہیں تھا۔ میں بھی وہیں تھا لیکن اس پر زیادہ توجہ نہیں دی۔ اب یہ جے 20 اور جے 35 سے بھی بہتر سنٹر سٹیج پر آگیا ہے۔ حقیقی معرکہ آرائی کے بعد ہی لوگوں کو اس کی طاقت کا اندازہ ہوا ہے۔"
The J0 was not under the spotlight at the Zhuhai Airshow last year. I was there and didn't pay much attention to it either. The much better J-20 and J-35 took the center stage.
It was until the real combat that people realized the strength of this almost forgotten boy. pic.twitter.com/ajdqEZ0Q8z— Li Zexin (@XH_Lee23) May 8, 2025