بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر

بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ناقص تفتیش کی وجہ سے تکنیکی بنیاد پر شک کا فائدہ ملزمان کو دینا پڑتا ہے، جسٹس محسن کیانی
درخواست گزار کی شناخت
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے دائر کی ہے۔ ہائیکورٹ کے باہر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی میڈیا سے گفتگو میں کہا بانی پی ٹی آئی امت مسلمہ کے لیڈر ہیں، رہائی کی درخواست دائر کی، مودی کے مظالم پر بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔
سیکیورٹی کے خدشات
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو اڈیالہ جیل میں شدید خطرہ ہے، مودی کو بھی پتہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں قید ہیں، مودی جیسے شخص سے کچھ بھی توقع کی جا سکتی ہے۔