مدارس کا ہر نوجوان فوج کے ساتھ صف اول پر ہوگا، مولانا فضل الرحمان

فضل الرحمان کا پیغام
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بہادری کے ساتھ دفاع کیا، خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مدارس کا ہر نوجوان فوج کے ساتھ صف اول پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی ماڈل نافذ کرکے کشمیریوں کو اجتماعی سزا دینے کے مطالبے، مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ میں خبردار کردیا گیا
پاک فوج کی بہادری کی تعریف
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاک فوج نے بہادری اور بھرپور حکمت عملی سے جواب دیا۔ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی اقتصادی فورم کے چیئرمین کلاوس شواب مستعفی
سفارتی سطح پر کوششیں
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سفارتی سطح پر کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے، دوست ممالک کے دورے کرنے چاہیے، ملک میں ایک ہی بیانیہ ہونا چاہیے، بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کو بھی دنیا کے سامنے اجاگر کرنا چاہیے۔
یوم دفاع اور ملین مارچ
انہوں نے کہا کہ انصار الاسلام کو شہری دفاع کی ذمہ داری دے دی۔ آج ملک بھر میں یوم دفاع منارہے ہیں، 11 مئی کو پشاور، 15 کو کوئٹہ میں ملین مارچ ہوگا۔