آئندہ چند دن میں بتائیں گے کہ کس طرح ملک کا دفاع کر سکتے ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی بھارت کے خلاف عزم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان ہر شعبے میں بھارت کا بھرپور مقابلہ کر رہی ہیں، آئندہ چند دن میں بتائیں گے کہ کس طرح ملک کا دفاع کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وریندرسہواگ نے بھی بابراعظم کی خراب فارم پر لب کشائی کردی، مشورہ دیدیا
سفارتی روابط کی اہمیت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ چین کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطہ ہے، ہم عرب ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ دو روز قبل پاکستان آئے، اسحاق ڈار کا قطر، سعودی عرب اور چین سے روزانہ رابطہ ہے۔ مولانا نے درست کہا کہ سفارتی روابط مزید تیز ہونے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور یوتھ فیسٹیول کے ٹرائلز کا دوسرا روز ، کامیاب کھلاڑیوں کیلیے انڈوومنٹ فنڈ سے سکالر شپ کا اعلان
بین الاقوامی حمایت اور دفاعی حکمت عملی
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ صرف ایک دو ممالک نے بھارت کی حمایت کی ہے، کچھ ممالک غیر جانبدار ہیں، باقی تمام پاکستان کے حامی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھارت کے ساتھ اس کے قریبی اتحادی بھی نہیں ہیں۔ پاکستان نے کسی سویلین علاقے کو نشانہ نہیں بنایا، بلکہ صرف ملٹری ٹارگٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ وزیر دفاع نے عوام کو یقین دلایا کہ پاک فوج پاکستان کی حفاظت کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چین کو ایک اور دھمکی
دینی طلبہ کی اہمیت
وزیر دفاع نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ دینی طلبہ ہماری دوسری دفاعی لائن ہیں، مدارس کے طلبہ کو شہری دفاع کے لیے 100 فیصد استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بھارت کی دفاعی قوت ہم سے کئی گنا بڑی ہے، مگر ہم نے بھارت کے 5 طیارے گرائے، یہ فضائی تاریخ کا منفرد واقعہ ہے۔
قومی اتحاد کا پیغام
خواجہ آصف نے قومی اتفاق رائے سے معاملے پر گفتگو کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور بہادری سے بارڈرز پر ملک کا دفاع کر رہی ہیں۔ ہم بھارت کو جواب دینے کے لیے 200 فیصد تیار ہیں۔ فوج کے پیچھے قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔