کیا یہ واقعی اوکاڑہ میں گرائے گئے بھارتی ڈرون کی ویڈیو ہے؟ کئی صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شیئر ہونیوالی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

اوکاڑہ میں ڈرون کی خبر پر حقیقت
اوکاڑہ (ویب ڈیسک) بھارت کی طرف سے اسرائیلی ساختہ چھوڑے گئے 77 ڈرونز اب تک پاکستان نے مار گرائے ہیں۔ اس سلسلے میں صحافی ویڈیوز شیئر کررہے ہیں، جن میں سے ایک ویڈیو کو اوکاڑہ کی حدود میں ایک ڈرون کو مار گرائے جانے سے جوڑا جا رہا ہے۔ جبکہ حقیقت میں یہ ویڈیو ڈرون کی نہیں بلکہ سپننگ ٹاپ فائر کریکر کی ہے، جسے غیر ذمہ دارانہ رویہ اپناتے ہوئے ڈرون واقعے سے جوڑ دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی الیکشن، ٹرمپ اور ہیرس کی زبان بندی ؟
صحافیوں کی جانب سے غلط معلومات کی تقسیم
تفصیل کے مطابق کئی صحافیوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور متعدد نشریاتی اداروں نے اپنی ویڈیوز میں اس سپننگ فائر کریکر کی ویڈیو کو جوڑ دیا۔ یہ واضح ہے کہ فائر کریکر کا رِنگ زمین پر لوٹنے کے بعد پریشر کی وجہ سے فوری طور پر زمین پر نہیں رکتا اور کچھ دوری پر جا کر گرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یونان میں کشتی حادثہ اور پاکستانیوں کی اموات، محسن نقوی کا بیان بھی آگیا
غلط ویڈیو کی تشہیر
یہ بھی پڑھیں: توانائی کے شعبے میں نیا انقلاب، الیکٹرک بیٹریوں کی قیمتیں گر گئیں
تحقیقات کی کمی
ویڈیو کی آڈیو کو بھی سنا جائے تو پیچھے بولی جانے والی زبان پاکستان کے کسی علاقے میں نہیں بولی جاسکتی۔ اس کے علاوہ، ویڈیو میں دکھائی دینے والی موٹر سائیکل بھی پاکستان میں نہیں پائی جاتی۔ لیکن کوئی ان باتوں پر غور کرتا؟ عام سوشل میڈیا صارفین تو درکنار، صحافیوں نے بھی بغیر کسی تحقیق کے مذکورہ ویڈیو شیئر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی ایشیا میں اسٹریٹیجک استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ضروری، پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
سیکیورٹی ذرائع کی تشویش
ایسے صحافیوں کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر سیکیورٹی ذرائع نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سینئر صحافی جن کی بڑی تعداد میں فین فالوونگ ہے، ان سے درخواست ہے کہ چیزیں شیئر کرنے سے پہلے تصدیق کر لیا کریں، اور عوام بھی قابل اعتماد اور سرکاری معلومات پر اعتماد کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی جوہری سائٹس پر امریکی حملے جنگی جرائم ہیں: مشاہد حسین سید
فائر کریکرز کی حقیقت
سپننگ فائر کریکرز آتش بازی کے عام سامان کی طرح چھوٹے اور بڑے ہوسکتے ہیں۔ ذیل میں دی گئی ویڈیو بھی ایک بڑے سپننگ فائر کریکر کی ہے جسے لانچ کیا جا رہا ہے۔ تاہم، پاکستانی سوشل میڈیا صارفین درمیانے سائز کے فائر کریکر کی اس وقت کی ویڈیو شیئر کر رہے ہیں جب وہ واپس زمین پر گر رہا ہے اور اسے ڈرون سے جوڑ دیا گیا جو کہ غلط ہے۔