بھارتی میڈیا کا پول کھل گیا، اپنے عوام کو اتنا بے وقوف بنایا کہ بالآخر بھارتی بھی بول پڑے

بھارتی میڈیا کی حقیقت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی میڈیا جعلی اور جھوٹی خبریں پھیلا کر نہ صرف پوری دنیا میں اپنا مذاق بنوا رہاہے بلکہ اپنی فوج اور مودی حکومت کو بھی شرمندہ کر وا رہاہے جس سے اب بھارتی شہری بھی تنگ آ چکے ہیں اور میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا عید کی خوشی میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان
حادثے کے بعد کی صورتحال
تفصیلات کے مطابق سابقہ ٹویٹر اور موجودہ ایکس پر بھارتی شہریوں نے اپنے ہی میڈیا کو جھوٹا اور جعلی قرار دینا شروع کر دیاہے جبکہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی بھارتی حکومت اور میڈیا کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آج صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اعلان
سماجی میڈیا پر تنقید
ناروندر نامی صارف نے میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب ٹی وی چینل آج تک اور زی نیوز نے کراچی اور ری پبلک نے نیویارک پر قبضہ کر لیا تھا لیکن صبح ہوتے یہ سب واپس کر دیا تاکہ رات میں دوبارہ کر سکیں۔
موہت نامی صارف نے کہا کہ آج تک نیوز نے کراچی پورٹ کو تباہ کروایا، زی نیوز نے اسلام آباد پر قبضہ کروایا، ری پبلک نے پاکستانی عاصم منیر کو گرفتار کروایا اور سودرشن نے پاکستان کو تباہ کروایا، یہ نہایت ہی پرے درجے کے جھوٹے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لڑائی کس سے لڑنی چاہیے ۔۔۔؟
خطرناک جھوٹ
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا ہماری قومی سلامتی کیلئے نہایت ہی خطرناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلے روک دیئے، حکم امتناع جاری
قابل اعتماد نہیں
بھارتی صرف سریواتسا نے اپنے ٹی وی چینلز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب بھارتی ٹی وی اور صحافی قابل اعتماد نہیں رہے، یہ صرف جعلی ویڈیوز چلا رہے ہیں ، میڈیا کا انتہائی غیر ذمہ درانہ رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس اعجاز سواتی ریٹائرڈ ہوگئے
فوج کا حق
شروتی نامی صارف نے لکھا کہ بھارتی فوج اس سے بہتر میڈیا کا حق رکھتی ہے۔
اس صارف کا کہناتھا کہ بھارتی میڈیا اینکرز کو خبریں دینی چاہیے نہ کہ ٹی وی پر بیٹھ کر اپنی ذاتی رائے کو تھوپنا شروع کر دینا چاہیے۔
دوران تشویش
ان کا کہناتھا کہ بھارتی میڈیا بڑے پیمانے پر جعلی خبریں پھیلا رہاہے اور اپنے ہی شہریوں کو پریشان کر رہاہے۔