ہم فخر کرتے ہوئے سوئے تھے، یہ نہیں پتہ تھا پوری دنیا کے سامنے ہم تماشہ بنے ہوئے ہیں” بھارتی میڈیا نے اپنے ہی شہریوں کے آنسو نکال دیئے

بھارتی میڈیا کی شرمناک رویہ
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی حکومت اور اس کے میڈیا نے بھارتی شہریوں کو پوری دنیا میں شرمندہ اور رسوا کر دیا ہے اور اب شہری اپنے ہی ٹی وی چینلز پر برہم دکھائی دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: £190 Million Reference: Hearing Postponed to October 19 at PTI Lawyer’s Request
شہریوں کا احتجاج
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہریوں نے اپنے میڈیا ہاوسز اور ان کے اینکرز پر جھوٹ پھیلانے کا الزامات عائد کرنے شروع کر دیئے ہیں جبکہ خود ان کا مذاق بھی اُڑا رہے ہیں۔ تاہم اب بھارتی فلم انڈسٹری کے پروڈیوسر کا صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہو گیا ہے اور انہوں نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے میڈیا کو کھری کھری سنا ڈالی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 24 نومبر کو کوئی رہائی نہیں ہو رہی، سینیٹر فیصل واوڈا
موہت راج کا بیان
موہت راج نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ "بطور بھارتی میں غصے میں ہوں، گزشتہ شب ہمارے چینلز نے ہمیں جھوٹ دکھایا، کراچی پر جعلی حملے کی خبریں دیں، خیالی حملے اور پرانی ویڈیوز شیئر کی گئیں، جس میں کوئی حقیقت شامل نہیں تھی بلکہ سب ڈرامہ تھا، رات کو شہری فخر کرتے ہوئے سوئے لیکن پوری دنیا نے ہمارا تماشہ بنتا ہوا دیکھا، یہ حب الوطنی نہیں ہے بلکہ یہ غداری ہے اور نہایت ہی شرمناک ہے۔"