وزیراعلی پنجاب کا سابق رکن اسمبلی حاجی عرفان احمد خان ڈاہاکے انتقال پر اظہار افسوس

وزیراعلیٰ پنجاب کا حاجی عرفان احمد خان ڈاہا کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسلم لیگ(ن) کے سابق رکن اسمبلی حاجی عرفان احمد خان ڈاہا کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ہمدردی اور تعزیت
وزیراعلیٰ نے سوگواران سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ رہنما حاجی عرفان احمد خان ڈاہا کی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہا۔