بادشاہی مسجد ’’پاکستان زندہ باد ‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھی ،بھارت کے بزدلانہ حملے مورال کم نہیں کر سکتے، مولانا عبدالخبیر آزاد

بادشاہی مسجد میں قومی یکجہتی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بادشاہی مسجد ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھی۔ بھارت کے بزدلانہ حملے مورال کم نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: سموگ کے خاتمے کیلئے کلائیمٹ ڈپلومیسی کی تجویز پر اتفاق

خطاب: مولانا عبدالخبیر آزاد

بادشاہی مسجد لاہور میں جمعتہ المبارک کے بڑے عظیم اجتماع سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور مولانا عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اللہ تعالیٰ کی نعمت عظمیٰ ہے جو اسلام کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا۔ اور لاکھوں انسانوں کی قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا۔ پاکستان اللہ تعالیٰ کے حکم سے تاحیات قائم دائم رہے گا۔ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ پاکستان کی سلامتی، تحفظ و دفاع کے لیے پوری قوم متحد ہے۔ ہندوستان کے بزدلانہ حملے پاک فوج اور قوم کے مورال کو کم نہیں کر سکتے۔ آج پوری قوم اور ممبرو محراب سے تعلق رکھنے والے علما و مشائخ اپنی بہادر مسلح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

بھارت کو جواب: مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ بھارت کے میزائل حملوں نے نریندر مودی بھارت کا سیاہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ پاکستان نے پہل نہیں کی۔ حملہ بھارت کی جانب سے تھا، اور انڈیا کو عبرت ناک سزا اور سبق سکھانا ناگریز ہے۔ ہماری پاک فضائیہ نے بروقت بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ پاک فضائیہ کے جوانوں نے رافیل طیارے گرا کر دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے۔ بھارت انتہا پسند ریاست ہے، جس نے پاکستان پر حملہ کر کے سنگین غلطی کی ہے۔ پاک فوج ہمارا فخر ہے۔ وطن کا دفاع و جہاد ہر شہری پر فرض عین ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اوورسیز کے لیے الگ عدالتوں کا قیام اور گرین چینل کی بحالی خوش آئند ہے:صدر پاکستانی امریکن چیمبر آف کامرس نوید انور

قوم کا عزم

مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان کے تحفظ و دفاع کے لئے پوری قوم اپنے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستان میں بھارتی جارحیت، معصوم شہریوں کی شہادت اور مساجد پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بھارت بڑا عیار و مکار اور ہمارا ازلی دشمن ہے۔ بھارت کے خلاف جہاد فرض ہو چکا ہے۔ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ پاک فضائیہ نے 5 بھارتی طیارے مار گرائے، بہادر افواج نے وطن عزیز کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمارے وطن عزیز پاکستان کو ہر اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ رکھے۔ آمین

اختتامی دعا اور نعرے

آخر میں "اسلام زندہ باد"، "پاکستان زندہ باد"، "افواج پاکستان پائندہ باد" کے نعروں سے مسجد کی فضا گونج اٹھی۔ بعد نماز جمعہ عالم اسلام کے اتحاد، حرمین شریفین کی حفاظت، پاکستان کی سلامتی، تحفظ و دفاع کے لیے اور مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...