راولپنڈی میں آسمانی بجلی گر گئی: بھارتی میڈیا کا وہ کلپ جسے دیکھ کر کرکٹ فینز ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

بھارتی صحافی سشانت مہتا کی متنازعہ بیان
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی سپورٹس صحافی سشانت مہتا اکثر اپنی پاکستان دشمنی کی وجہ سے میمز کا حصہ بنے رہتے ہیں۔ پاکستانی کرکٹ کے خلاف ان کی گھٹیا زبان استعمال کرنے پر انہیں اکثر ٹرول کیا جاتا ہے، لیکن اب انہیں ایک بار پھر اپنی گفتگو کی بدولت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو بحالی کے پہلے ہی روز حادثہ پیش آگیا
پی ایس ایل میچ کی منسوخی پر مہتا کا ردعمل
گزشتہ روز جب پاکستان نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر راولپنڈی میں ہونے والے پی ایس ایل کے میچ کو منسوخ کیا تو سشانت مہتا نے کہا کہ راولپنڈی میں ڈرون آیا یا آسمانی بجلی گر گئی، جس کی وجہ سے میچ منسوخ ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی حالت خراب ہے اور سب پاکستان سے بھاگنا چاہتے ہیں۔ سشانت نے استفسار کیا کہ پاکستانی حکام واضح کریں کہ راولپنڈی میں میچ کیوں نہیں ہو رہا، "کتنا چھپاؤ گے؟"
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے کسی قسم کی جارحیت مسلط کی توپوری قوم منہ توڑ جواب دے گی: فیصل آباد میں قومی یکجہتی کا نفرنس سے علماء کا خطاب
آئی پی ایل میچ کی مایوس کن صورتحال
سشانت مہتا کی اس ٹرانسمیشن کے دوران آئی پی ایل کے میچ کی ٹرانسمیشن جاری تھی۔ اچانک میچ روکنے کی وجہ سے سب نے دوڑیں لگا دیں اور اسٹیڈیم خالی کرنا پڑا۔ میچ کے دوران سشانت مہتا نے گراونڈ کی لائٹس بند ہونے کو ٹیکنکل فالٹ قرار دیا، لیکن جب سٹیڈیم کی تمام لائٹس بند ہوگئیں تو ان کے چہرے پر شرمندگی کے آثار نمایاں ہو گئے۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کا اشتراک