رافیل کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا، پاکستان آئندہ بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیگا :طارق فضل چوہدری

طارق فضل چوہدری کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی طیاروں نے رافیل طیاروں کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج سے تعلق کا الزام، بھارتی اداکارہ کے چھکے چھوٹ گئے
پاکستان کا ذمہ دارانہ کردار
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عالمی برادری کو پاک بھارت کشیدگی میں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے، پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کا کردار انتہائی ذمہ دارانہ ہے۔
بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب
’’جنگ‘‘ کے مطابق طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان آئندہ بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا، پاکستان اپنی شرائط پر بھارت کو جواب دے گا۔