بہاولپور میں بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والی جگہ سے اجمل جامی کو کیا ملا؟

بہاولپور میں ایک افسوسناک واقعہ
بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اینکر پرسن اجمل جامی کو بہاولپور میں بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والی مسجد کے قریب مکمل طور پر تباہ رہائشی عمارت کے ملبے سے ایک بچے کا کھیلونا ملا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک لیول کراسنگ اور بھی ہوتا ہے جہاں کوئی پھاٹک ہوتا ہے نہ کوئی بندہ نہ بندے کی ذات، کوئی شمع بھی نہیں جلتی نہ ہی کوئی گھنٹی بجتی ہے۔
اجمل جامی کا پیغام
ایکس پیغام میں اجمل جامی نے بتایا کہ میں بھارت کی نام نہاد 'دہشتگردی کے خلاف جنگ' کے ثبوت کی تلاش میں نکلا تھا لیکن یہاں نہ کوئی آتنک ملا، نہ کوئی ہتھیار۔ صرف معصومیت تھی جو ایک میزائل حملے میں مٹی تلے دفن ہو چکی تھی۔
بھارتی جارحیت کی حقیقت
اس افسوسناک واقعے نے بھارت کے فاشزم اور بے بنیاد حملوں کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے، جہاں شہری آبادیوں کو نشانہ بنا کر عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔