کسی نے ہمیں چھیڑا تو گھس کر ماریں گے ،دشمن کو جو 3 روز قبل جواب دیا اب اس سےبڑھ کر ہو گا:اعظم نذیر تارڑ

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی اہم گفتگو

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جنگ حکمت سے لڑی جاتی ہے، دشمن کو جو 3 روز قبل جواب دیا اب اس سے بڑھ کر ہوگا۔ بھارت نے دنیا کے مہنگے ترین اسرائیلی ڈرونز استعمال کیے، بھارت کو جواب میں کمی نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: ملیحہ لودھی کا بھارتی وزیر خارجہ کی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں آمد پر بیان

قومی اسمبلی میں اظہار خیال

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قومی یکجہتی کی بات ہو تو سیاسی ہم آہنگی کی بات بھی ہونی چاہیے، سیاست ایک دوسرے کو گھسیٹنے کا نام نہیں، سیاست دلیل سے ایک دوسرے کو قائل کرنے کا نام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کومل عزیز کس خوف کی وجہ سے شادی نہیں کررہیں؟ اداکارہ کے انکشاف نے مداحوں کو چونکا دیا

جنگ کیسے لڑی جاتی ہے

’’جنگ‘‘ کے مطابق وزیر قانون نے کہا کہ ہمارے خطے میں سیاست کو فسطائیت کے قریب لانے کی کوشش کی گئی۔ جنگ ہمیشہ جوش، جذبے اور حکمت سے لڑی جاتی ہے، دشمن کو جو 3 روز قبل جواب دیا گیا اب اس سے بڑھ کر جواب ہوگا۔ بھارت نے ہمارے معصوم شہریوں کو شہید کیا، ہمارے جوانوں نے معصوم شہریوں کا بدلہ بھارتی فوجیوں کو ہلاک کرکے لیا۔ پاکستان نے دنیا میں اپنا مقدمہ بڑے اچھے انداز سے پیش کیا۔ پہلگام کے بعد اقوام عالم کے سامنے پاکستان نے اپنا مقدمہ رکھا، وزیرِ اعظم نے دنیا کو باور کرایا کہ ہم دہشت گردی کا شکار ملک ہیں، دہشت گردی کے تانے بانے ہم سے نہیں ملتے۔

دہشت گردی اور پاکستان کا موقف

اعظم نذیر تارڑ نے یہ بھی کہا کہ گجرات کا قصائی کہتا ہے کہ دہشت گردی سرحد پار سے ہوتی ہے، بھارت کے ٹکڑے اس قصائی کی وجہ سے ہوں گے۔ پاکستان کسی ملک کے خلاف جارحانہ رویہ رکھنے کا ارادہ نہیں رکھتا، مگر کسی نے ہمیں چھیڑا تو گھس کر ماریں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...