ہماری لڑائی مودی کی انتہا پسند سوچ سے ہے، بھارت کے عوام سے نہیں: گورنر سندھ

گورنر سندھ کا بیان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہماری لڑائی بھارتی عوام سے نہیں، نریندر مودی کی انتہا پسند سوچ سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، عملے کی چھٹیاں منسوخ
بھارتی میڈیا کی تنقید
کراچی سے جاری بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ بھارتی اینکرز جھوٹ اور غیر ذمہ دارانہ صحافت کے ذریعے نفرت پھیلا رہے ہیں۔ ہماری لڑائی نریندر مودی کی انتہا پسند سوچ سے ہے، بھارت کے عوام سے نہیں۔ بھارت نے حملوں کی شروعات کی، اب وقت آگیا ہے کہ بھرپور جواب دیا جائے۔
قوم کی حمایت
’’جنگ‘‘ کے مطابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی ہے۔