نئی دہلی کے دورے کے بعد اسلام آباد پہنچنے والے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کی وزیر اعظم سے ملاقات
وزیراعظم کی عادل الجبیر سے ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے ملاقات کی اور موجودہ سکیورٹی صورتحال سمیت پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پروفیسر حمید احمد خان اسلامیہ کالج سول لائنز میں پرنسپل تھے، اردو کو بطور علمی و سرکاری زبان بنانے کی حمایت میں اکثر اظہارِ خیال کیا کرتے تھے۔
دو طرفہ دلچسپی کے امور
جیو نیوز کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کسانوں کو مڈل مین کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے نتائج بہت سنگین ہوں گے‘ لاہور ہائیکورٹ
عادل الجبیر کا استقبال
اس سے قبل عادل الجبیر اسلام آباد پہنچے تھے جہاں سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے سعودی وزیر مملکت کا استقبال کیا تھا۔
نئی دہلی سے اسلام آباد کا دورہ
خیال رہے کہ عادل الجبیر نئی دہلی کے دورے کے بعد اسلام آباد پہنچے ہیں۔








