پاکستان نے اپنے کن کن شہروں میں کتنے ڈرونز گرائے اور اس دوران کتنے پاکستانی شہید ہوئے؟

بھارتی ڈرونز کا پاکستانی سرحد میں داخلہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فوج کی ڈرونز جنگ کا پاکستان نے بھرپور جواب دیا ہے۔ پاکستان نے 77 بھارتی ڈرونز گرائے ہیں اور کسی بھی بھارتی ڈرون کو سرحد میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری بھگوڑا ہے اُس کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، عمران خان

پاکستانی فضائی دفاعی کارروائی

رپورٹ کے مطابق، پاک فضائی نگرانی اور دفاعی نظام کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں ملک کے مختلف علاقوں میں 77 بھارتی جاسوس ڈرونز مار گرائے گئے ہیں۔ یہ مختلف شہروں میں یہ ڈرونز گرائے گئے:

  • راولپنڈی - تین
  • لاہور - چھ
  • چکوال - تین
  • اٹک - پانچ
  • گوجرانوالہ - چھ
  • بہاولپور - پانچ
  • کراچی - چار
  • نارووال - چھ
  • سیالکوٹ - چار
  • گجرات - چار
  • ننکانہ صاحب - تین
  • شیخوپورہ - تین
  • بہاولنگر - تین
  • اوکاڑہ - دو
  • کھاریاں - تین
  • رینالہ خورد - دو
  • بھمبر - تین
  • مظفر آباد - دو
  • احمد پور شرقیہ - ایک
  • حاجیرا - دو
  • حویلی - دو
  • لیپا - دو
  • چناری - دو

یہ بھی پڑھیں: موٹروے پر گاڑی پر فائرنگ سے سینئر سول جج بہنوئی سمیت قتل

حملوں کے نتیجے میں انسانی نقصان

ان حملوں کے دوران پانچ افراد شہید ہوئے، جن میں ایک اٹک، ایک راولپنڈی، ایک ننکانہ صاحب، ایک بہاولنگر اور ایک کراچی میں شہید ہوا۔ اس کے علاوہ، 22 افراد زخمی ہوئے۔

پاک فوج کا مؤثر جواب

8 اور 9 مئی کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے مختلف سیکٹرز جیسے کہ لیپا، ہویلی، بھمبر، چناری اور حاجیرا میں شہری آبادی پر شدید گولہ باری کی گئی۔ پاک فوج نے دشمن کو فوری اور مؤثر جواب دیتے ہوئے ان کی توپوں کو خاموش کرا دیا۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...