پاک بھارت کشیدہ صورتحال، پی ایس ایل کے باقی تمام میچز ملتوی ، پی سی بی کا اعلان

پی سی بی کا پی ایس ایل 10 کے میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (جاذب صدیقی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 10 کے باقی آٹھ میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ اعلان حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کشیدہ صورتحال، بھارتی ڈرونز کی 78 دراندازیاں اور زمین سے زمین پر مار کرنے والے بھارتی میزائل حملوں کے پیش نظر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 10 ٹرینیں آوٹ سورس کی جائیں گی: وفاقی وزیر ریلوے
وزیراعظم کی ہدایات
پی سی بی کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا، جنہوں نے بھارت کی بے جا جارحیت کے تناظر میں قوم کی توجہ اور جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے اس فیصلے کی سفارش کی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی کے خلاف سٹیرنگ پر ٹانگیں رکھ کر گاڑی چلانے کے مقدمے میں اہم پیشرفت
قوم کی حمایت
پاکستان کی بہادر افواج جس جرات سے ملکی خودمختاری کا دفاع کر رہی ہیں، اس نازک وقت میں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ایسے میں کرکٹ جیسا تفریحی کھیل وقتی طور پر رک جانا ہی موزوں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب سے سپیکر ملک محمد احمد خان اور ارکان اسمبلی عاصم میکن اور خرم ورک کی ملاقاتیں
پی سی بی کا شکریہ
پی سی بی نے پی ایس ایل کے تمام فرنچائزز، کھلاڑیوں، براڈکاسٹرز، اسپانسرز اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اب تک کے میچز کو کامیابی سے ممکن بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک چارج میں 430 کلومیٹر چلنے والی گاڑی پاکستان میں متعارف کروا دی گئی، حیرت انگیز فیچرز
کرکٹ کا وقار
پی سی بی کا کہنا تھا کہ کرکٹ جو ہمیشہ قوم کو متحد کرتی ہے، اس وقت ایک باوقار وقفے کی متقاضی ہے۔ ہم اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں اور ان کے اہل خانہ کے تحفظات کا بھی احترام کرتے ہیں اور ان کی ذہنی آسودگی کو مقدم رکھتے ہیں۔
شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی
پی سی بی نے شہدا کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عزم دہرایا کہ قوم کا ہر طبقہ، میدانِ جنگ میں مصروف محافظوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔