بھارت کی ایک اور بڑی شکست، آئی ایم ایف نے دوسری قسط کی منظوری دے دی

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے خوشخبری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی ایم ایف نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے جیل ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست خارج
اجلاس کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا واشنگٹن میں اجلاس ہوا جس دوران آئی ایم ایف نے پاکستان کے اقتصادی جائزے کی منظوری دی۔ یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ 25 مارچ کو طے پایا تھا۔ 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں، جبکہ 7 ارب ڈالر کی اگلی قسط ملنے سے جاری کردہ رقم 2 ارب ڈالر ہو جائے گی۔
بھارت کی کوششیں
واضح رہے کہ بھارت نے آئی ایم ایف پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تھی اور کہا تھا کہ پاکستان کو قرض نہ دیا جائے۔