پی ٹی آئی رہنما جیل سے رہا

رہائی کی خبر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریکِ انصاف کے رہنما میاں عباد فاروق کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن میں یوم اقبال پر تقریب، کیک کاٹا، ملکی ترقی و استحکام کیلئے خصوصی دعا
جیل میں قیام
’’جنگ ‘‘ کے مطابق میاں عباد فاروق 9 مئی کے کیسز میں کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے۔ جیل سے رہائی کے بعد میاں عباد فاروق اپنے گھر پہنچ گئے۔
اعتراف جرم اور اس کے اثرات
واضح رہے کہ مئی 2023ء میں لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 148 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر میاں عباد فاروق نے جناح ہاوس پر حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔ انہوں نے یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کو جناح ہاوس کو آگ لگانے کا ذمے دار ٹھہراتے ہوئے پارٹی ٹکٹ واپس کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔