میر پور میں گزشتہ شب بھارتی گولہ باری سے کتنے شہری شہید ہوئے۔۔؟ تفصیلات جانیے

بھارتی گولہ باری کی تازہ صورت حال
میرپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ شب بھارتی گولہ باری سے کتنے شہری شہید ہوئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے 20 اضلاع کے 25 سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس ون کی تصدیق
شہداء کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب بھارتی گولہ باری سے میرپور ڈویژن آزاد کشمیر میں 4 شہری شہید ہوئے ہیں۔ اس بات کا انکشاف آزاد کشمیر کے میرپور ڈویژن کے کمشنر آفس کی جانب سے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی دادی کے چالیسویں میں 12 ہزار افراد کی پر تعیش دعوت
زخمیوں کی تعداد
کمشنر آفس کا کہنا ہے کہ بھارتی گولہ باری سے آزاد کشمیر کے میرپور ڈویژن میں 18 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ شہداء میں 40 دن کا شیر خوار بچہ، 2 مرد اور 1 خاتون شامل ہیں۔
زخمیوں کی تفصیلات
کوٹلی کے زخمیوں میں 6 خواتین، 9 مرد شامل ہیں جبکہ بھمبر میں 2 مرد اور 1 خاتون زخمی ہوئی۔