فرینکفرٹ میں بھارتی ایمبیسی کے سامنے اوورسیز پاکستانیوں کا زبردست احتجاجی مظاہرہ، بھارت کی جنگی پالیسی کی شدید مذمت

مظاہرہ برائے کشمیری عوام
فرینکفرٹ (ویب ڈیسک) بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف بڑھتی ہوئی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر کے عوام پر جاری مظالم کے خلاف فرینکفرٹ، جرمنی میں بھارتی ایمبیسی کے سامنے ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس مظاہرے کا اہتمام ای یو پاک فیڈریشن جرمنی اور پاکستان اوورسیز الائنس فورم (پی او اے ایف) جرمنی نے مشترکہ طور پر کیا۔ احتجاج میں فرینکفرٹ اور گردونواح سے تعلق رکھنے والے درجنوں سیاسی و سماجی رہنماؤں اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر تعلیم نے پوزیشن ہولڈر طلباء کیلئے انعام کی رقم بڑھانے کا اعلان کر دیا
مقررین کا مؤقف
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رکھی ہیں بلکہ اب وہ براہ راست پاکستان کے خلاف جنگی فضا پیدا کر چکا ہے۔ سرحدی حدود کی مسلسل خلاف ورزی، میڈیا اور سفارتی سطح پر الزام تراشی، اور اندرونی معاملات میں مداخلت، یہ سب ایسے جارحانہ اقدامات ہیں جو بھارت کی جانب سے کھلی جنگ کے مترادف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ریاض میں عرب رہنماؤں کا اجلاس: ٹرمپ کی واپسی سے امید اور غیر یقینی کے درمیان جھولتا مشرقِ وسطیٰ
عالمی طاقتوں سے اپیل
مقررین نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی بڑھتی ہوئی دہشتگردی کا نوٹس لیں اور جنوبی ایشیا میں امن کو بچانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سستے فون سے اچھی تصویریں کیسے لی جائیں؟ ٹپس جانئے
شرکاء کا مؤقف
شرکاء نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ “اگر بھارت نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو اسے ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن اپنے دفاع سے کبھی غافل نہیں، مودی سرکار کو سبق سکھانا ناگزیر ہو چکا ہے۔”
یہ بھی پڑھیں: این آر او دینے کےلیے پی ٹی آئی سے بات چیت نہیں ہو سکتی، طلال چوہدری
اہم شخصیات کی شرکت
محمود سعید (ہم ہیں پاکستان)، آزاد حسین (پوچھنا ہے پاکستان)، اعجاز پیارا (پاکستان اوورسیز الائنس)، دانیال اعوان، گیلانی برادران، آمنہ جنجوعہ، اظہر کیانی، زاہد حسین، حافظ محمد عمران ضیاء (چیف ایڈیٹر امید سحر انٹرنیشنل) اور راجہ انجم چوہان نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس اہداف میں ناکامی: آئی ایم ایف نے منی بجٹ کا مطالبہ کردیا
مظاہرے کی قیادت
ای یو پاک فرینڈشپ یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے مظاہرے میں خصوصی شرکت کی، جبکہ قیادت چیف ایگزیکٹو محمد انصر بٹ نے کی۔ مظاہرے میں شریک افراد نے "پاکستان زندہ باد" اور "پاک فوج زندہ باد" کے فلک شگاف نعرے لگائے، جس سے فرینکفرٹ کی فضا گونج اٹھی۔
اوورسیز پاکستانیوں کا عزم
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اوورسیز پاکستانی، چاہے دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں، پاکستان کے دفاع اور کشمیری بھائیوں کی حمایت کے لیے متحد ہیں۔