فضا میں عزت گنوانے کے بعد بھارت نے پانی کا رخ کر لیا، بحری جہاز روانہ کر دیے

بھارت کا بیڑا کراچی کی جانب روانہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے پاک فضائیہ کے ہاتھوں عزت گنوانے کے بعد پانی کا رخ کرلیا اور اپنے بیڑے کو کراچی کی طرف روانہ کردیا، شہر قائد کی بندرگاہ پاکستان کی 60 فیصد سے زیادہ تجارت کو کنٹرول کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس اور رینجرز کی علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے لیے پی ہاﺅس میں داخلے کی کارروائی
سرحد پار جھڑپوں کے بعد کی کشیدگی
برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق دنوں تک جاری سرحد پار جھڑپوں کے بعد جوہری طاقت کے حامل دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ نئی دہلی نے اپنا مغربی بیڑہ شمالی بحیرہ عرب کی جانب روانہ کر دیا ہے، جو اب پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے قریب پہنچ چکا ہے۔ یہ بیڑہ 300 سے 400 میل کے فاصلے پر موجود ہے، جو کراچی پر کسی بھی وقت حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سپنر ساجد خان کا راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز کے بارے میں دلچسپ بیان
بحری بیڑے کی تفصیلات
اس بحری بیڑے میں ایک طیارہ بردار بحری جہاز، تباہ کن جنگی جہاز، فریگیٹ اور آبدوز شکن جہاز شامل ہیں۔ ان میں سے کچھ جہاز براہموس میزائل سے لیس ہیں، جو روس اور بھارت کی مشترکہ کاوش سے تیار کیا گیا ہے۔ براہموس میزائل 300 کلوگرام کا وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور میک 3 (Mach 3) کی رفتار سے 500 میل دور تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
ممکنہ تباہ کن اثرات
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے کراچی پر حملہ کیا تو اس کے خطے پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ پاکستان پہلے ہی وارننگ دے چکا ہے کہ اگر اس کا بحری راستہ روکنے کی کوشش کی گئی تو وہ نیوکلیئر ڈیٹرنس کا استعمال کرسکتا ہے۔