دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کو کھری کھری سنا دیں

سوناکشی سنہا کا بھارتی میڈیا پر تنقید
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ’’دبنگ گرل‘‘ سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کو کھری کھری سنا دیں۔
یہ بھی پڑھیں: فضائی حدود کی بندش، بھارتی ائیرلائنز کو روزانہ کتنا نقصان ہو رہا ہے؟ تفصیل سامنے آ گئی
میڈیا پر نکتہ چینی
’’جنگ‘‘ کے مطابق بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کو ’’مذاق‘‘ قرار دے دیا اور اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی میڈیا چیخ پکار سے کیا حاصل کرنا چاہتا ہے۔ خدا کے واسطے لوگوں کو ہیجان میں مبتلا کرنے اور افرا تفری پھیلانے سے باز رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بچے کو استعمال کرکے لوگوں کو ہنی ٹریپ کرنے والی خاتون کا گینگ پکڑا گیا
شہریوں کی آوا ز
بھارتی شہری بھی اپنے میڈیا پر برس پڑے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بھارتی نیوز چینلز جھوٹ کا بازار بن گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا قومی ہزیمت اور سبکی بن چکا ہے، میڈیا نے صحافتی اصولوں کی دھجیاں اڑادی ہیں۔ ایسے لوگوں کو قانون کے کٹہرے میں کیوں نہیں لایا جاتا؟
پاکستان پر پروپیگنڈا
خیال رہے کہ بھارتی نیوز چینلز نے گزشتہ رات کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور پر بھارتی حملوں کا پروپیگنڈا کیا تھا۔