فضائی حدود بند ہونے کے باوجود ایئر انڈیا کی فلائٹ کی پاکستان میں پرواز، حقیقت کیا ہے؟

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ کشیدہ حالات اور فضائی حدود کی بندش کے باوجود ایئر انڈیا کی ایک فلائٹ پاکستان کی فضائی حدود استعمال کر رہی ہے۔ تاہم کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ویب سائٹ کے سسٹم میں کسی خرابی کی وجہ سے ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کویت میں رامائن اور مہابھارت کے عربی ترجمے چھاپ دیے گئے
فلائٹ کی تفصیلات
فلائٹ ریڈار ڈیٹا کے مطابق یہ پرواز امریکہ کے شہر سان فرانسسکو سے اڑی ہے اور بھارت کے بندرگاہی شہر ممبئی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آتے ہی بھونچال آگیا اور بڑی تعداد میں لوگ اس فلائٹ کو ٹریک کرنے لگے۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ فلائٹ ریڈار ویب سائٹ پر ٹریک کی جانے والی سب سے بڑی فلائٹ بن گئی۔ تاہم تھوڑی ہی دیر بعد یہ پرواز فلائٹ ریڈار 24 ویب سائٹ سے غائب ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی مقدمہ: عمرا یوب، عالیہ حمزہ و دیگر کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی
سیاسی پس منظر
واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا تھا جس کے جواب میں پاکستان نے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود بند کردی تھی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی جاری ہے اور اس دوران دونوں ملکوں نے جزوی طور پر اپنی اپنی فضائی حدود بند کی ہوئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر بحث
بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ویب سائٹ پر تکنیکی غلطی کی وجہ سے ہوا ہے۔ کیونکہ فضائی راستے پہلے سے طے شدہ ہیں اور ویب سائٹ انہی راستوں کو دکھاتی ہے۔ بعض اوقات فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے ایسا ہوسکتا ہے۔