مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی کی حملے بند کرنے کی اپیل، مودی حکومت سے سوال بھی پوچھ لیا

محبوبہ مفتی کی اپیل
سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی نے حملے بند کرنے کی اپیل کر دی اور ساتھ ہی مودی حکومت سے سوال بھی پوچھ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: نعیم حیدر پنجوتھا کی کسی بھی مقدمے میں گرفتاری عدالتی اجازت سے مشروط
فوجی کارروائیاں اور بنیادی مسئلے
’’جنگ‘‘ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ فوجی کارروائیاں بنیادی مسئلے کا حل نہیں ہوتیں۔ بھارت کو پلوامہ حملے کے جواب میں بالاکوٹ حملے سے کیا حاصل ہوا؟ فوجی کارروائیاں کبھی بھی مسئلے کو حل نہیں کرتیں اور نہ امن فراہم کرتی ہیں۔ دونوں ممالک فوجی مداخلت کا نہیں سیاسی مداخلت کا انتخاب کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے دیگر جج صاحبان کی طرف سے قاضی فائز عیسیٰ کی مخالفت کا دعویٰ، مگر وجہ کیا بنی؟ معروف صحافی تفصیلات سامنے لے آئے۔
بھارتی حکومت سے سوالات
انہوں نے بھارتی حکومت سے سوال کیا ہے کہ بھارت کو پلوامہ حملے کے جواب میں بالاکوٹ حملے سے کیا حاصل ہوا؟ میں پاک، بھارت رہنماؤں سے اپیل کرتی ہوں کہ ان حملوں کو بند کردیں۔
پاکستان اور بھارت کے رہنماؤں کا پیغام
انہوں نے دونوں ملکوں کی حکومت کو مشورہ دیا کہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم فون اٹھائیں، بات کریں اور اس تنازعے کا حل نکالیں۔