شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ
کرفیو کا نفاذ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی وزیرستان میں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی ائیرپورٹ پر ائیر ٹریفک کنٹرول نظام میں خرابی، سیکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار، متعدد منسوخ
کرفیو کا دائرہ
''جنگ'' کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ دتہ خیل سے میران شاہ اور میران شاہ سے رزمک تک کرفیو نافذ رہے گا۔ اس دوران میران شاہ سے میر علی اور میر علی سے بنوں تک تمام مین شاہراہوں پر آمد و رفت معطل رہے گی۔ کرفیو سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر نافذ کیا گیا ہے۔
عوام کی ہدایات
شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ نے شمالی وزیرستان کے شہریوں کو کرفیو پر عمل درآمد اور متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے。








