پاکستان کی فضائی حدود عارضی طور پر بند ، ایئرپورٹس اتھارٹی کا اعلان

ایئرپورٹس اتھارٹی کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ 10 مئی 2025 کو صبح 3 بج کر 15 منٹ سے دوپہر 12 بجے تک ملک کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد
قومی سلامتی کے پیش نظر اقدامات
ترجمان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق یہ اقدام قومی سلامتی اور فضائی نگرانی کے پیش نظر لیا گیا ہے۔ تمام فضائی کمپنیوں، ایئر ٹریفک کنٹرول یونٹس، اور متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ اس دوران کوئی فلائٹ آپریشن نہ کریں۔
حملے کا پس منظر
واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کی تین ائیر بیسز پر حملہ کیا ہے تاہم پاک فوج نے یہ حملہ ناکام بنا دیا ہے ۔