فضا میں متعدد لڑاکا طیاروں کی پرواز، پاکستان نے بڑے حملے کی تیاری پکڑ لی ہے، ایوی ایشن صحافی کا دعویٰ

پاکستان کی فضائی سرگرمیاں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایوی ایشن صحافی طاہر عمران میاں نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے طویل خاموشی کے بعد دوبارہ ایکشن میں آنے کے واضح اشارے دے دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اور جونیجو کی صلح کرا دی گئی، حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی قرارداد پیش کرنا چاہی تو بینظیر اپنے حامی ارکان کو سوات لے گئیں
لڑاکا طیاروں کی پروازیں
ایکس پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں کی فضاؤں میں متعدد لڑاکا طیارے پرواز کرتے دیکھے گئے ہیں، جبکہ اے ڈبلیو اے سی ایس (AWACS) طیارے مسلسل فضا میں گشت کر رہے ہیں اور ری فیولنگ طیارے (ایندھن بھرنے والے جہاز) بھی مشن پر روانہ کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق صدر عارف علوی کا کلینک سیل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار
مکمل اور منصوبہ بند جوابی کارروائی
ان کا کہنا ہے کہ یہ کسی محدود اور فوری ردعمل کی بجائے ایک مکمل اور منصوبہ بند جوابی کارروائی کا آغاز معلوم ہوتا ہے، جو ممکنہ طور پر زیادہ وسیع اور دور رس نتائج کی حامل ہو سکتی ہے۔ گزشتہ کارروائی میں پاکستانی فضائیہ کی جانب سے رافائل طیارے مار گرانا ایک "مختصر مگر بھرپور پیغام" تھا لیکن موجودہ نقل و حرکت ایک نئے مرحلے کی نشاندہی کرتی ہے۔
بھارتی حملے کی حقیقت
واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کی تین ایئر بیسز پر حملہ کیا ہے۔
Pakistan after long silence gearing back into action. Multiple fighter jets in sky. AWACS’s planes circling, refuelling jets on sortie.
It’s not going to be a short & crisp retaliation like Rafale downing.— Tahir Imran Mian ✈ (@TahirImran) May 9, 2025