بھارت ہمارے جواب کا انتظار کرے، ایئر بیسز پر حملوں کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر کا اعلان

ہنگامی پریس بریفنگ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ہنگامی پریس بریفنگ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے پاکستان میں تین اہم فضائی اڈوں پر فضاء سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے، تاہم پاک فضائیہ کے تمام اثاثے مکمل طور پر محفوظ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹر کی میچ کے دوران موت ہو گئی
بھارتی حملے کی تفصیلات
ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی حملے نورخان ایئربیس، مرید ایئربیس، اور شورکوٹ بیس پر کیے گئے، جنہیں پاکستان کے جدید ائیر ڈیفنس سسٹم نے بروقت ناکام بنا دیا۔ بعض میزائل اہداف کے قریب گرے تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، اور زیادہ تر میزائلوں کو فضاء میں ہی تباہ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم فوج کا احترام کرتے ہیں، پھر بھی ڈی چوک میں احتجاج ہمارا حق ہے: بیرسٹر سیف
الیکٹرانک شواہد اور جواب
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس ان بھارتی حملوں کے الیکٹرانک شواہد موجود ہیں، اور بھارت کو ہمارے جواب کا انتظار کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا مسیحی برادری کو تنخواہیں ایڈوانس ادا کرنے کا حکم
بھارت کے خطرات
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید انکشاف کیا کہ بھارت نے افغانستان کی سرزمین پر بھی میزائل داغے ہیں، جو پورے خطے کو ایک سنگین جنگ کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے۔
پاکستان کی دفاعی تیاری
انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحیت اور بزدلانہ اقدامات کو پاکستان کی مسلح افواج نے مؤثر طریقے سے ناکام بنایا ہے، اور قوم دشمن کی ان چالوں سے مرعوب نہیں ہوگی۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر حد تک جائے گا، اور دشمن کی مایوسی کو مزید بڑھایا جائے گا۔