جیسلمیر، امبالہ، جالندھر اور سرینگر، پاکستان نے جوابی کارروائی شروع کردی

پاکستان کا سخت جواب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آج رات کی جارحیت کے بعد جوابی کارروائی شروع کردی ہے۔
جوابی کارروائی کی تفصیلات
پاکستان کی طرف سے راجستھان میں جیسلمیر، مقبوضہ وادی میں سرینگر، مشرقی پنجاب میں جالندھر اور امبالہ میں جوابی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ اس وقت پاکستان کی مسلح افواج کی زبردست کارروائی جاری ہے اور کئی اہداف کو بیک وقت نشانہ بنایا جا رہا ہے۔